ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نے کہا ہے کہ ہم اعلیٰ عدلیہ میں بلدیاتی اداروں کی مدت بڑھانے کی اپیل دائر کریں گے،انہوں نے یونین کونسل نمبر 54 بستی رام کلی میں ٹف ٹائل کا افتتاح کیا۔ چیئرمین حاجی رانا سجاد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کھوکھلے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔اس موقع پر رانا حبیب احمد، رانا اکبر، رانا تنویر، رانا گلزار، رانا فرمان، رانا مشتاق، رانا فرمان یٰسین، رانا اسلام، رانا ذیشان، رانا کامران، میاں اشفاق بھی موجود تھے۔