• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بیٹے کیساتھ دلکش تصویریں وائرل

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود مریم نواز کے آفیشل اکاؤنٹ پر اُن کی کچھ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے آف وائٹ قمیض شلوار کے ساتھ شال پہنی ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار اور خوبصورت لمحہ ہے۔‘

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے گانا گایا تھا۔

تازہ ترین