• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے؟

شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن  نےرواں سال مئی میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا تھا لیکن ابھی تک یہ شاہی جوڑی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ملین سبسکرائبرز بھی حاصل نہیں کرسکی۔ 

شاہی جوڑے نے’دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج‘ کے نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر ابھی تک 7 ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

ان کے یوٹیوب چینل کے ابھی تک صرف 6 لاکھ 8 ہزار سبسکرائبرز ہوئے ہیں جبکہ اس چینل پر اَپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 7.8 ملین سے زائد ویوز ملے ہیں۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج  کی صرف ایک ویڈیو یوٹیوب پر 1 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اسی لیےکچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اس شاہی جوڑی کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے کیونکہ وہ چھ ماہ سے زائد عرصے میں یوٹیوب پرصرف ایک ملین  سبسکرائبرزبھی حاصل نہیں کرسکے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد انسٹا صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جہاں وہ اکثر وبیشتر اپنی شاہی مصروفیات کےحوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔


تازہ ترین