• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے بدتمیزی، عاطف اسلم کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاطف اسلم اسلام آباد میں ہونے والے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

ہفتےکو اسلام آباد میں عاطف اسلم کےکنسرٹ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی، اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پر عاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔


اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نےخاتون کو اسٹیج پر بلا کرتسلی دی اور کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

عاطف اسلم کےکنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون نےسوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کےخلاف ایکشن کی اپیل بھی کی ہے۔

تازہ ترین