• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کا کراچی میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی

عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار عاطف اسلم کا گزشتہ روز ہونے والا کنسرٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث اچانک ملتوی کردیا گیا۔


عاطف اسلم کے فیس بک پیج سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’کنسرٹ کی انتظامیہ کو مطلوبہ مقام پر کنسرٹ کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کنسرٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔‘

پوسٹ کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے کنسرٹ کے ملتوی ہونے پر انہیں افسوس ہے۔

فیس بک پوسٹ میں کنسرٹ کا ٹکٹ خریدنے والوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹکس کی رقم کی واپسی کیلئے کنسرٹ انتظامیہ سے جلد رابطہ کریں۔

تازہ ترین