• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہی ہے - فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہی ہے - فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔

مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دے کر پاکستان ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

اس فارمیٹ میں سخت حریف سمجھی جانے والی پاکستان ٹیم نے رواں سال 18ویں کامیابی سمیٹی۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ 

گرین شرٹس 2018 میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیاب ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ 15 کامیابیوں کے ساتھ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔


تازہ ترین