• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا 64 نئے کیسز رجسٹرڈ، دو مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 64 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 304 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کورونا مریض انتقال کرگئے جبکہ مملکت میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 8 ہزار 855 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 554 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین