• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جی سیون ممالک سے مذاکرات میں پیشرفت

تہران/لندن(نیوزڈیسک)ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدے پر جی سیون ممالک سے مذاکرات پر پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار علی باقری کے مطابق ایران ایجنڈا کے نکات پر اتفاق کرنے والا ہے۔ انہوں نے اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر تو بات چیت کے لیے موضوعات پر اتفاق ہی نہیں ہو سکا تھا۔خبررساں اداروں کےمطابق برطانیہ میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات ایران کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے معاملے کو سنجیدگی سے لے۔یادرہے کہ گزشتہ روزایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہاتھا کہ ان کا ملک ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری بات چیت میں سنجیدہ ہے۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر دوسرا فریق بھی پابندیوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ہم ایک اچھا سمجھوتا طے کرلیں گے۔
تازہ ترین