راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ماتحت عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔سول لائنز پولیس نے کچہری فائرنگ کیس کے ملزم و عبد اللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ،ملزم عاصم عزیز کیخلاف تھانہ سول لائنز میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت مقدمہ نمبر 987 درج تھا۔