• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی نے پیچھا نہ چھوڑا، لاہور مسلسل پہلے نمبر پر


دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر اس فہرست میں 10 ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی فضا آلودہ ترین ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 292 تک جا پہنچی ہے۔

کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے جہاں فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 157 ریکارڈ ہوئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی 262 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں پولینڈ کا شہر کراکو تیسرے نمبر پر جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 241 ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں فیصل آباد 408 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

گوجرانوالہ 277 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور رائے ونڈ 217 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِصحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین