سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تیزی سے تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس بی سی اے کے افسران کو جھاڑ پلا دی۔
عدالتی حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایس بی سی اے افسران کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جس افسر کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اس کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔
جسٹس ظفر احمد نے استفسار کیا کہ افسران کے تیزی سے تبادلوں سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیسے ہو گی؟
عدالتِ عالیہ نے ڈی جی ایس بی سی اے سے افسران کے تبادلوں کا طریقہ کار طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔