• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 370 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 246 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 555 پوائنٹس کے احاطے میں رہا۔

حصص بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 77 کروڑ روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھی ہے۔

کاروبار کی کے اختتام پر کیپٹلائزیشن 7 ہزار 419 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین