پیرس( جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور سوئٹزرلینڈ کی اسٹار کھلاڑی میں بیلنڈا بینسچ چوٹ کی وجہ سے اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے گرینڈ سلم فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی بھی میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔کیرولین ووزنياکی نے دائیں ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے اور بینسچ نے کمر کی تکلیف کے سبب ایونٹ سے نام واپس لے لیا ہے ۔ اس سے پہلے بینسچ آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ سے بھی باہر ہو گئی تھیں۔بینسچ استنبول کپ اور فیڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے پائی تھی۔ دوسری جانب فیڈرر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی کمر کی تکلیف سے پوری طرح نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں، انہوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی تصدیق بھی نہیں کی ہے۔