سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانئ پاکستان تحریکِ انصاف کی اسپتال منتقلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا۔
سپریم کورٹ آفس نے کہا کہ درخواست گزار ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق 12 فروری کو پہلے ہی اسی نوعیت کا حکم جاری کیا جا چکا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کا ذاتی معالج انہیں شفا اسپتال میں اہل خانہ کی موجودگی میں علاج فراہم کرے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔