پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گزشتہ شب شادی ہو گئی ہے۔
محمد جنید صفدر کا نکاح رواں سال لندن میں 22 اگست کو ہوا تھا جبکہ آج کل یہ جوڑی اپنی رخصتی اور ولیمے کی تقریبات کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔
گزشتہ شب جنید صفدر کی باقاعدہ شادی ہو گئی ہے اور اِن کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو طے ہے۔
جنید صفدر کی مہندی، مایوں اور سنگیت کی تقریب کے دوران بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مسلم لیگ ن کے متوالوں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے۔
ایسے ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت مریم نواز، جنید صفدر اور اُن کی نئی نویلی دُلہن عائشہ سیف کی تصویر وائرل ہے۔
اسٹیج پر بیٹھے بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز اپنی نئی نویلی بہو کا ہاتھ نہایت پیار اور شفقت سے چوم رہی ہیں۔
مریم نواز کے اس محبت بھرے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔