چلی(آئی این پی)عالمی ریکارڈ توڑنے کی دھن لیے چلی کے فٹ بالرز میدان میں اترگئے، ان کا ارادہ مسلسل 120 گھنٹے کھیل کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے پلیئرز نے 2015 میں 105 گھنٹے فٹ بال میچ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔اس ریکارڈ توڑنے کی کوششیں، سینٹیاگو میں شروع ہوگیا ہے۔ اتوار تک پتہ لگ جائے گا کہ ریکارڈ ٹوٹے گا یا اسکاٹ لینڈ کا پرانہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔