مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی بارات پر خوب سجیں سنوریں اور جب ان کی تصویریں سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزریں تو ان کے منہ سے بے اختیار ’چشم بد دور‘ نکل گیا۔
لندن میں نکاح ہونے کے بعد پاکستان میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور گزشتہ روز اسلام آباد میں جنید صفدر کی بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دولہے میاں کی والدہ مریم نواز کی بھی دلکش تصاویر شامل ہیں۔
مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات کے لیے ایک شاندار بوٹل گرین رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا جس پر گولڈن رنگ کا کام تھا۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے گولڈن اور سبز رنگ کی خوبصورت جیولری پہنی، خوبصورت شرارے میں مریم نواز کا لُک روایتی لگا۔
مریم نواز کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ’چشمِ بد دور‘ کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی ہر تقریب میں دلکش اور حسین نظر آئیں۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔