• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس، شہداء کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

اسلام آباد ( آن لائن ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداء کی ساتویں برسی آج 16 دسمبر جمعرات کو منائی جائے گی ،سانحہ کی یاد میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہداء کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی 7 ویں برسی آج 16 دسمبر کو منائی جارہی ہے ، 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس کے واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ،دفاعی و سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا زخم بہت گہرا تھا لیکن پاکستانی قوم اور اداروں کا عزم اس سے کہیں بلند۔

پوری قوم نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسے آپریشن کا آغاز کیا کہ جس کا ہدف ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ریاست ہی کو طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہو۔

تازہ ترین