لاہور(نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو ٹیلیفون کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا دعا ہے کہ ﷲ کریم چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت عطا فرمائے۔ چودھری پرویز الہی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے چودھری پرویز الہی سےسے گفتگو میں کہا کہ آپ اور شجاعت حسین جب بھی لندن تشریف لائیں تو ملاقات ضرور کریں، چودھری پرویز الہی نے اپنی اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی جس پر میاں نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کا شکریہ ادا کیا۔