• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے متعلق رپورٹ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی.

کمیٹی واقعہ میں ملوث افسران کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کرے گی، کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکرٹری منظور اختر ملک ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق ہارون شنواری، صائمہ طارق جنجوعہ، عبدالودود خان کمیٹی کے رکن کے ہوں گے.

انجم بشیر شیخ اور وقاص احمد ملک کمیٹی میں محکمانہ نمائندے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈ سکہ واقعہ رپورٹ کےمطابق افسران بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے،الیکشن کمیشن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین