• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون؛ فرانس کی برطانوی مسافروں پر پابندیاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون پھیلنے کے پیش نظر فرانس نے برطانوی مسافروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

فرانس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہری یا وہاں قیام رکھنے والے ہی برطانیہ سے فرانس جاسکیں گے، برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو وجہ بتانا ہوگی، سیاحت اور بزنس کی وجوہ ناقابل قبول ہوں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کا پی سی آر یا اینٹی جن منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا، فرانس پہنچ کر 48 گھنٹوں کی تنہائی اختیار کرنا ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 48 گھنٹوں کی تنہائی پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجے پر ختم ہوگی، پابندیوں کا اطلاق ہفتے کی صبح سے ہوگا۔

ترجمان فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ فرانس میں اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 240 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے آغاز سے اب تک برطانیہ میں ایک دن میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 78 ہزار 610 نئے کیس رپورٹ جبکہ مزید 165 افراد ہلاک ہوئے، لندن میں رپورٹ مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصد اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔

تازہ ترین