کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اور نواحی علاقوں میں جمعرات سے کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،سردی بڑھنے سے شام ڈھلے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ آج (جمعہ ) کو بھی کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی کبھی تیز اور کبھی ہلکی سرد ہوائیں چلیں گی۔