• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم سقوط ڈھاکہ، سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھولے گی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 16 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، قوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو کبھی نہیں بھولے گی، ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، 16 دسمبر کو دشمن کی مکاری سے پاکستان دو لخت ہوا، سالوں بعد اسی روز آرمی پبلک اسکول میں 150 افراد جن میں 132 معصوم بچے تھے شہید ہوئے، شہید ہونے والے بچوں اوروالدین کو سلام پیش کرتا ہوں، سانحہ مشرقی پاکستان کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آئیے مل کر وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا عزم کریں، حکومت، اداروں، سیاسی لیڈروں، شہریوں سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں ملک و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، میرا ایمان ہے پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تخت باہی مردان میں حاجی معاذ اللہ خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین