• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں روس انرجی سیزفائر پر رضامند نہ ہوا تو ہم جواب دیں گے، یوکرینی صدر

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اس موسم سرما میں روس انرجی سیز فائر پر رضامند نہ ہوا تو ہم جواب دیں گے، روس کو یوکرینی انرجی انفرااسٹرکچر پر حملے روکنا ہوں گے۔ 

وارسا میں سیکیورٹی فورم سےخطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین انرجی سیز فائر کے لیے تیار ہے، اگر روس بھی ایسا ہی کرے۔ 

انھوں نے کہا کہ روس نے صدر ٹرمپ کی اعلان کردہ انرجی سیز فائر کی خلاف ورزی کی، امریکا روس کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا کو یقینی بنانا ہوگا کہ روس انرجی سیز فائر کا احترام کرے، ہم سیز فائر کے لیے ضمانتوں پر دستخط کے لئے تیار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں امریکا روس پر پابندیوں میں نرمی نہیں، دباؤ ڈالے، تاکہ انرجی سیز فائر کرسکیں، کسی بھی انتخابات کے لیے مکمل سیز فائر ضروری ہوگا۔ 

زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں انرجی سیز فائر سے متعلق میڈیا سے معلوم ہوا، ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید