سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کے27تھانوں کی حدود میں ایک ہزار سے زائد اشتہاری تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ ان ملزمان پر قتل، ڈکیتی، رہزنی، لڑائی جھگڑے و دیگر سنگین جرائم ملوث ہونے پر مقدمات درج ہیں تاہم انکی گرفتاری کے لئے تگ ودو نہیں کی جاتی بلکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے پریشر آنے پر وقتی آنے معمولی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی شامت آجاتی ہے اور انہیں گرفتار کرکے سپرد جیل کردیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے رابطہ پر طارق سکھیرا نے جنگ کوبتایا کہ انہوں نے پچاس سے زائد اشتہاری کو گرفتار کیا ہے جبکہ90سے زائد اشتہاری انکے علاقہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔