• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ہفتے اور پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہفتے اور پیر کو عام تعطیل ہو گی۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عام تعطیل کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں اسکول اور نجی دفاتر بھی بند رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ہفتے اور پیر کی عام تعطیل کے دوران مارگلہ کی ہائیکنگ ٹریلز بھی بند رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے اور پیر کو میٹرو بس پاکستان سیکریٹریٹ سے شہیدِ ملت اسٹیشن تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو لوکل چھٹی ہو گی، جبکہ پیر کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا۔

تازہ ترین