• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں ہے، فوٹو، فائل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں ہے، فوٹو، فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کامیابی پر انہیں شاباشی دی ہے۔

لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں ہے۔‘

انہوں نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں شاباشی بھی دی۔

خیال رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں ٹی20میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں حاصل کیا۔

محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20انٹرنیشنل چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے رواں سال 42چھکے لگائے۔

تازہ ترین