• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہاتھ سے گوادر دھرنے کی خواتین شرکا میں پیسے بانٹنے کی ویڈیو آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر دھرنے کے شرکا کو وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے دینے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان دھرنے کے شرکا میں پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ مولانا ہدایت الرحمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد اس پر تبصرے جاری ہیں۔

تازہ ترین