کراچی (امداد سومرو) سکھر کے ایڈیشنل سیشنز جج نے مختیار کار کابل( افغانستان) کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو ان کی عدالت میں پیش کریں اور اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کریں۔ دی نیوز کو دستیاب عدالت کے حکم کی نقل کے مطابق مختیار کار کابل، افغانستان کو ایڈیشنل سیشن جج سکھر طارق سنگرو کی عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے حکم دیا کہ اسمگلنگ کے ملزم وزیر پٹھان کو 20 دسمبر 2021 کو پیش کریں اور ملزم کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ مذکورہ ملزم وزیر پٹھان کے خلاف سکھر میں اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس طرح کی چارج شیٹ (چالان) اسی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔