کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )گوادر دھرنے کے شرکاء میں رقوم کی تقسیم سے متعلق وزیراعلی بلوچستان کے خلاف آئینی پٹیشن آج بلوچستان ہائی کورٹ میں دائرکی جائیگی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گذشتہ روز گوادر دھرنے کے شرکاء میں فیض آباد دھرنے کی طرز پر رقومات تقسیم کرنے کے خلاف آئینی پٹیشن تیار کرلی ہے ۔ آئینی پٹیشن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے عوامی نمائندگی کے حق سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے آئینی پٹیشن آج ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں دائرکیا جائیگا ۔