• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری19دسمبرکو پشاور کی تعمیر وترقی کیلئے میرے ساتھ دیں، زبیرعلی

پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور کے غیور شہریوں، تاجر برادری، نوجوانوں، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بھائیوں نے جس طرح میرے انتخابی مہم میں میرے ساتھ دیا اور بلند حوصلہ دیا یہ ہمیشہ کیلئے یاد رہے گا۔ ان خیالات اکا اظہارپشاور سٹی میئرکے نامزد امیدوار زبیرعلی نےمرشد آباد، سائنس کالج، آفریدی ٹاؤن، شنواری ٹاؤن، تہکال پایاں، تہکال بالا میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے زبیرعلی نے کہاکہ پشاور کے غیور شہری19دسمبرکو پشاور کی تعمیر وترقی ، نواجونوں کی اصلاح، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی نظام کی بہتری میں آسانیاں پیدا کرنے ، آئس جیسے لعنت کی بیخ کنی، بزنس کمیونٹی، اساتذہ، ہسپتالوں کے مشکلات سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے میرے ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے غیور شہری، تاجربرادری، وکلائ، صحافیوں، نواجون، ڈاکٹر، سٹوڈنٹ سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی، اہلسنت والجماعت، سماجی تنظیموں، فلاحی تنظیموں نے بحیثیت امیدوار برائے میئرشپ نہ صرف حمایت کی بلکہ انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور انتخابی مہم کو کامیاب سے ہمکنارکیا ، کارکنوں نے میرے پیغام گھر گھر پہنچایا۔ انتخابی مہم کے اس آخری بڑے اجتماع سے میں آپ کی وساطت سے پورے پشاور کے غیور عوام ، تاجر برادری، وکلائ، ڈاکٹر، سٹوڈنٹ اور دیگر مکاتب فکر مخاطب ہوتے ہوئے درمندانہ اپیل کرتاہوں جس طرح آپ نے میرے انتخابی مہم کو کامیاب کیا اسی طرح پورے پشاور کے عوام ، مائیں ، بہنیں19دسمبرکو نکل کر اس شہر کے گھمبیر مسائل اور بنیادی سہولیات کی فقدان سمیت دیگر مشکلات کے خاتمے کے لئے کتاب کے نشان پر مہر لگاکر کامیابی سے ہمکنار کرے پشاور کی شہر کی تعمیر وترقی کا فیصلہ کریں، میں بحیثیت نامزد امیدوار پشاور کے غیور شہریوںا ور تمام مکاتب فکر ، عمائدین، مشران، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورتاجر برداری کی سرپر ستی، شفقت کا منتظرہوں گا، بزرگ شہری، مائیں بحیثیت برخودار، نوجوانان اور بہنیں بحیثیت بھائی کامیابی کے لئے دعائیں کرکے 19دسمبرکو گھروں سے اس نیت ، جذبے، ولولے سے ووٹ کے لئے زبیرعلی بن کر نکلیں ، لوگوں کو بھی نکال لیں، پشاور کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو اپنی قیمتی ووٹ پر کبھی ندامت، ناراضگی نہیں ہوگی جو مجھے دیا گیاووٹ نہ صرف دنیاوی کا میابی بلکہ آخرت میں بھی اس کا اجرءعظیم ملے گا، میں ہمیشہ سے آپ سب کے لئے دعا گو تھا اور رہونگا، اور خاص کرنوجوانوں کے لئے میں فکر مند ہوں، مجھے پشاور کی غیور شہریوں کی سرپرستی ، مدد کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ اس عظیم مقاصد میں آپ کے دعاؤں سے سرخرو کریں ۔ انہوں نے درد بھرے لہبے میں کہاکہ میں نوجوانوں کے لئے فکر مند ہوں اور خصوصا بے روزگار نوجوانوں کے لئے کوشش کروں گا کہ روزگار کے مواقع تلاش کرسکوں اور ایس ایم ای سیکٹر میں نوجوانو ںکو روزگار دلاسکوں، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو والد ین کے آنکھوں کا ٹھنڈک بنانا مشن ہے اور یہ سب کچھ میں اکیلا نہیں کرسکتا پشاور کے غیور شہری ، مائیں، بہنیں اور بھائیونںکی مدد اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہوگا میں صرف اسباب ہوگا،
تازہ ترین