• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ملائیشیا کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تاریخی تعلقات کی جڑیں علاقائی، عالمی سطح پر باہمی احترام اور حمایت پر مبنی ہیں، اقتصادی روابط، سیاحت، دفاع اور مختلف شعبوں میں تعاون، دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے  او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر ملائیشیا کا شکریہ ادا کیا۔

 عمران خان نے او آئی سی میں ملائیشیا کے فعال کردار کو سراہا، وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن اور انسانی امداد کے لیے ملائیشیا کی کوششوں کو سراہا۔

ملائیشین وزیر خارجہ داتوسری سیف الدین نے افغانستان پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کو سراہا۔

ملائیشین وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

ملائیشین وزیرخارجہ نے پرتپاک استقبال، مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین