پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کی سوشل میڈیا پوسٹ نے پہلے ہی سے گیس بحران کی ماری عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے گیس بحران پر اپنا دُکھڑا سوشل میڈیا انسٹا گرام پر صارفین کو سنایا ہے۔
دیپک پروانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پرانے زمانے میں پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے دھاتی راڈ کو بالٹی میں ڈال کر پانی گرم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
دیپک پروانی کا اپنی اس پوسٹ کے کیشن میں لکھنا ہے کہ ’بالٹی کی جانب واپسی، کراچی اور سردی، نہ بجلی ہے نہ گیس نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی۔‘
دیپک پروانی کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔