قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی طویل غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچے ہیں اور اب اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
حسن علی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔
قومی کرکٹر اور ان کی اہلیہ انسٹاگرام پر اپنے اس ٹِرپ کی تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنا رہے ہیں۔
حسن علی کی اہلیہ سمعیہ نے انہیں ’لائف لائن‘ قرار دیا۔
حسن علی نے اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہا جارہے ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے ساتھ کون جارہا ہے۔
حسن علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مری میں برف باری اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔