• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے، اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا: ایرانی میڈیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایران پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، آج صبح تازہ حملوں میں اسرائیل نے اصفہان کے قریب نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہر اصفہان میں بھی دھماکا سنا گیا ہے، نیوکلیئر سائٹ سے کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہو رہا ہے، نیوکلیئر سائٹ کو ہونے والے نقصانات سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے وسطی ایران میں بھی حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس معاملے پر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے تہران کے جنوب میں قم شہر میں رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید