• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایک فون کال سے ایران اسرائیل تنازعہ ختم ہوسکتا ہے: ایرانی حکام

ایرانی صدارتی محل اہلکار  فرحانی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایرانی صدارتی محل اہلکار فرحانی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی ایوان صدر کے حکام نے کہا ہے سفارتکاری کا آغاز باآسانی کیا جاسکتا ہے، بس ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار اسرائیلی قیادت کو فون کر کے ایران پر حملوں سے روک دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدارتی محل کے اہلکار  فرحانی نے کہا ہے کہ ایران پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں اتنی رعایت ضرور دی جاسکتی ہے کہ اس کو کم کردیا جائے، لیکن ختم بالکل نہیں کیا جاسکتا۔

ایرانی صدراتی محل کے اہلکار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس بھی بہت سے آپشنز ہیں۔

اس سے قبل جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔

جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید