• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حمد اللّٰہ کا حکومت پر انتخابی نتائج روکنے کی سازش کا الزام


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کرنے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پشاور میئر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے، بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے، خیبر پختونخوا کے عوام نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی۔

تازہ ترین