چین کی ٹینس اسٹار پینگ شوائی نے اپنے اوپر جنسی حملے کی تردید کردی ہے۔
چینی لیڈر پر لگائے گئے الزام کے بعد پہلی مرتبہ دیے جانے والے انٹرویو میں پینگ شوائی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے یہ کبھی نہیں لکھا کہ کسی نے اُن کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی نے انٹرویو میں جنسی زیادتی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بارے میں ’بہت سی غلط فہمیاں‘ تھیں۔
سنگاپور کے ایک چینی زبان کے اخبار کے ساتھ ویڈیو انٹرویو میں پینگ شوائی نے وضاحت کی کہ ’انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا یا لکھا کہ کسی نے ان کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے، اس نکتے پر بہت واضح طور پر زور دیا جانا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ نومبر میں چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پینگ شوائی نے سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔