• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر دھرنے کے شرکاء میں پیسوں کی تقسیم، سماعت مارچ تک ملتوی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے گوادر دھرنے کے شرکاء میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے نقد رقوم کی تقسیم کے خلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت درخواست گزارکو سماعت کے لئے مقرر ہونے کے نوٹس کی عدم تعمیل و موسم سرماء کی تعطیلات کے باعث مارچ 2022 کے پہلے ہفتے تک کیلئےملتوی کردی گئی ، درخواست گزار کے مطابق پیسوں کی تقسیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے ،معروف قانون دان و سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن میں گوادر دھرنے کے اختتام پر 16 دسمبر کو وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے دھرنے کے شرکاء میں نقد رقوم کی تقسیم کو فیض آباد دھرنے سے مطابق رکھنے اور اس بابت سپریم کورٹ کے 16 فروری 2019 کے فیصلے کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو و چیف سیکرٹری بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین