کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مزید بات چیت کا انحصار اب ریاض حکومت کی سنجیدگی پر ہے۔ ایران اور سعودی عرب نے رواں برس متعدد مرتبہ براہ راست بات چیت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ریاض حکومت کو معاملات سفارتی اور سیاسی طریقہ سے حل کرنے کے لئے دعوت دیتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ یہ بھی چاہتا ہے کہ دیگر ممالک کے اندروی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی معاملات کو باہمی احترام خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی طور پر ہی آگے لے جایا جاسکتا ہے۔