• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماہرہ خان بیٹے اذلان عسکری کے ہمراہ
ماہرہ خان بیٹے اذلان عسکری کے ہمراہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بیٹا اذلان عسکری اُن سے بہت محبت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ماہرہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا وائرل کلپ میں بتانا ہے کہ’اُن کا بیٹا اذلان اُن کا بہت خیال رکھتا ہے، شوٹنگ سے جب وہ  تھکی ہاری گھر پہنچتی ہیں تو اذلان اُن کے پاؤں دباتا ہے۔‘


ماہرہ خان کا مزید بتانا تھا کہ ’اذلان اُن سے بہت محبت کرتا ہے، وہ جب بھی اذلان کو گھر میں نظر آ تی ہیں وہ اُن سے گلے لگانے کو کہتا رہتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی2007ء میں علی عسکری  کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کہ محض 8 سال  بعد 2015ء میں ختم ہو گئی تھی۔

ماہرہ خان اور علی عسکری کا بیٹا اذلان عسکری بھی ہے جو کہ ماہرہ خان کی کفالت میں ہے۔

اُن کے سابق شوہر علی عسکری نے 2017ء میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ اس خبر نے ماہرہ خان کو بے حد افسردہ کر دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید