جنسی زیاتی اور ہراسانی کے معاملے میں وفاقی پولیس تاحال قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کی تلاش میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل پمز اسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے، لڑکی کے نمونے فارنزک لیبارٹری لاہور کو ارسال کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے موبائل کا فارنزک بھی کیا جائے گا، جس میں یاسر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کو چیک کیا جانا مطلوب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔