• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی کی انجیوپلاسٹی کردی گئی، کرکٹر کی دعاؤں کی درخواست

قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے، عابد علی کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔ کرکٹر نے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شریان میں دوسرا اسٹنٹ کل ڈالا جائے گا، عابد علی کو مزید 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔



واضح رہے کہ کرکٹر عابد علی کو صبح سینے میں تکلیف کی شکایت پر نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ایک پیغام میں عابد علی نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ایک پراسیجر ہونا ہے، دعاؤں کے درخواست ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید