• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دوطرفہ معاملہ نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد (نیوزایجنسی، جنگ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دو طرفہ معاملہ نہیں، وزیر خارجہ سے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن انجیلا رینر نے ملاقات کی ، اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی رہنما لارڈ واجد خان بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات مستحکم بنانے میں برطانیہ میں16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ لزٹرس اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں سود مند رہیں، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبر پارٹی کے اصولی موقف کو سراہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحا خلاف ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دو طرفہ معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

تازہ ترین