ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے سالانہ الیکشن سے قبل دکانداروں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہی جس پر الیکشن کمیٹی نے صلح کروادی ۔انجمن تاجران گلشن مارکیٹ سے الخدمت گروپ کی طرف سے امیدوار چوہدری محمد الیاس نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےٍ بتایا کہ مارکیٹ میں بچوں کا معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو ا جس پر دکاندارون کے درمیان نوبت پولیس میں مقدمہ درج کروانے تک آگئی لیکن الیکشن کمیٹی گلشن مارکیٹ کی مداخلت کی بدولت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کر لیا گیا ہے اور بازار کے تمام عہدیدارن انتخابات کو وقت پر کروانے پر رضامند ہیں اوربچوں کے درمیان پیدا ہونے والی لڑائی جھگڑے کی صورت پر قابو پاکر صلح کروادی ہے۔