• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ’پنڈی بوائز‘ کے ساتھ دعوت

محمد وسیم نے جو تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے/ٹوئٹر
محمد وسیم نے جو تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے/ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے قومی کرکٹرز کے ہمراہ دعوت کے خوب چرچے ہیں۔

محمد وسیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دعوت کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی تاہم اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ دعوت کس کی جانب سے تھی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جو تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اس میں شاداب خان، حارث رؤف اور محمد نواز ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ 

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تصویر کے ساتھ ہیش ٹیگ’پنڈی بوائز‘ کا بھی استعمال کیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے  دعوت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ بہت مزہ آیا۔

حارث رؤف کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ ’مزہ تو تب آتا جب آپ وقت پر آتے‘۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پوسٹ کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد لوگوں کی جانب سے ان کی پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ چیف سلیکٹر کو اس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنی چاہئیں، ورنہ ان کی سلیکشن پر سوالات اٹھیں گے۔

تازہ ترین