• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سمیت 7 ارکان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت 7 ارکان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، سید خورشید شاہ، سعید غنی اور مراد علی شاہ سمیت 7 ارکان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی رہنماؤں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس نمٹادیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کوئی فیصلہ دیا نہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔

بلاول بھٹو سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی تھی جس کے بعد تمام ارکان پر عائد جرمانہ ختم کردیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو اور دیگر پر 50 ہزار فی کس جرمانہ کیا تھا۔

تازہ ترین