• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پریانتھا کے اہل خانہ کیلئے 1لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا میں پاکستانی برادری نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہل خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹورنٹو میں پاکستانی ہائی کمیشن میں آنجہانی پریانتھا کے اہل خانہ کی امداد کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کرکے آگ لگا دی۔

جس کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

تازہ ترین