• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو میں لڑکی کی مبینہ خودکشی، فیملی کا موقف سامنے آگیا

دادو میں تین روز قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی پر فیملی کا موقف سامنے آگیا۔

لڑکی کے والدین اور چچا زاد بھائی نے پریس کانفرنس کی اور موت کی وجوہات کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دوران پریس کانفرنس والدین نے استفسار کیا کہ ہم اپنی بیٹی کو قتل کیسے کرسکتے ہیں؟

والدین نے کہا کہ بیٹی نے پہلے سے شادی شدہ شخص عرفان سے شادی کی تھی، اُس کے شوہر کے بھائی تشدد کرتے تھے اور انہوں نے بیٹی کو گھر سے بھی نکال دیا تھا۔

والد نے کہا کہ ہوسکتا ہے بیٹی نے عرفان کے دباؤ میں آکر ہم پر مارنے کا الزام لگایا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان بیٹی کو نہ طلاق دے رہا تھا نہ ہی گھر لے کر جارہا تھا، یہی وجہ ہے کہ بیٹی نے خود کشی کی۔

اس موقع پر چچا زاد بھائی نے لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بننے کے باوجود ابھی تک بیان نہیں لے سکے ہیں۔

تازہ ترین