دادو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
لڑکی کی اپنے شوہر کے ساتھ مبینہ ٹیلی فونِک گفتگو سامنے آئی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ اس کے گھر والے طلاق لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ٹیلیفونک گفتگو میں لڑکی نے مزید کہا کہ بجلی کے تار اس کے ہاتھ میں دے کر اسے مارنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
متوفی لڑکی شادی کے بعد 15 روز کے لیے میکے گئی تھی۔